Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
27 - 32
تمام گناہوں سے سچے دل سے توبہ کر لی۔اسی اجتماع ميں اميرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی غلامی اختيار کرتے ہوئے عطاری بھی بن گيا ۔ چہرے پر داڑھی شريف، سر پر عمامہ شریف سجانے کی نيت کی ۔ میرا حُسنِ ظن ہے کہ پیرو مرشد حضرت عطّار دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے صدقے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َّ دونوں جہانوں ميں بيڑا پار ہو جائیگا۔

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دل کی دنیا ہی بدل گئی
     بابُ المدینہ ( کراچی ) کے مُقِیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خُلاصَہ ہے کہ میں ایک ماڈرن لڑکاتھا۔ایک مرتبہ اتفاقاًمیں گلزار ِحبیب مسجد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اِجتماع میں جا پہنچا۔اجتماع سے میں نے ایک کیسٹ بنام '' دنیا کا اصل روپ ''اسٹال سے خریدی اورواپسی پربس ڈرائیورکو بیان کی کیسٹ چلانے کوکہا،ڈرائیورنے میری بات مانتے ہوئے بیان چلادیا۔شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی پُر تاثیر آواز کیا سنائی دی ،ساری گاڑی میں ایسی خاموشی چھا گئی گویاگاڑی میں کوئی موجودہی نہیں ہے ۔
Flag Counter