Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
29 - 32
لاہور جانے کا اتفاق ہوا ۔پنڈی ميں قيام کے دوران ايک روز سڑک کے کنارے ايک اسلامی بھائی کتب ورسائل کابستہ (اسٹال)لگائے بیٹھے تھے ۔میں نے ان سے نعت کی کيسٹ طلب کی تو انہوں نے اميرِاہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا کيسٹ بیان ''قبر کا امتحان '' دے دی اور کہا کہ اس ميں نعت بھی ہے اور بيان بھی، آپ بيان سن لیجئے اگر پسند نہ آئے تو کيسٹ واپس دے جائيے گا۔میں نے کیسٹ خریدلی۔ پہلے تو ہوٹل ميں ٹیپ ريکارڈر پر گانے سننے کا معمول تھامگررات مری سے واپسی پر جب ہوٹل پہنچے تو خلافِ معمول میں نے اميرِاہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا بيان سننا شروع کردیا،پرتاثیربیان سن کرسب دوستوں پررقت طاری ہو گئی۔اس بیان کی برکت سے بالآخر میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter