عطّار نگر(ننکانہ ،شیخوپورہ)کے ایک اسلامی بھائی کابیان ہے کہ مَدَنی ماحول ميں آنے سے پہلے شب و روز گانے باجے سننا،فلميں ڈرامے دیکھنا میرا معمول تھا ۔ تاش کھیلنے کا میں بہت شوقین تھا۔ایک دن میرے محلے کے اسلامی بھائی نے امیر اہلِسنت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بيان کی کيسٹ ''پيغامِ فنا'' سننے کے لئے دی ۔ کیسٹ سن کر میں متأثر تو بہت ہوا مگر غفلت کی نیند شاید بہت گہری تھی لہٰذا میں بیدار نہ ہوسکا ۔ کچھ دن بعد ايک اور کيسٹ سننے کو ملی جس کا نام''نیرنگی دنيا ''تھا ۔یہ بیان سن کر کافی ذہن تبديل ہوا اور اس پيارے پيارے مبلغ یعنی امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ ( جن کے بيانات نے خيالات ميں ہلچل مچا دی تھی) کی زيارت کاشوق پیدا ہوا ۔
کچھ ہی دنوں کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کا بين الاقوامی اجتماع کراچی ميں ہو رہا ہے(اب بین الاقوامی سنّتوں بھرااجتماع مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہوتا ہے )۔میری خوش نصیبی کہ میں بھی پنجاب سے اس اجتماع میں شریک ہوا ۔ اس اجتماع ميں رقّت انگیز اختتامی دُعا کے موقع پر میں پھوٹ پھوٹ کر رویا، زندگی ميں کبھی بھی اس طرح کی دعا ميں نے سنی تھی نہ ديکھی تھی ۔ میں نے اپنے