Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
25 - 32
کرنا میرا مشغلہ تھا۔ايک دن ایک اسلامی بہن نے مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کیسٹ بيان '' پیغامِ فنا'' سننے کو ديا ۔ عنوان بہت دلچسپ تھا ،ميں نے بڑے شوق سے بيان سننا شروع کرديا۔امیر اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا رقت انگیز پُر سوز بيان سن کر میرے جسم پر لرزہ طاری ہوگیا۔جونہی بيان ختم ہوا میں نے فوراًاپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور نماز اداکرناشروع کردی۔اسی ہفتے قریبی شہرمیں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع ميں شرکت کی سعادت حاصل کی۔اس اجتماع میں شریک ہوکر مجھے بہت رُوحانی سکون ملا بالخصوص رقت انگیزدعا نے میر ے دل پرگہرا اثر کيا اور میں نے اپنی زندگی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر گزانے کا عزمِ مصمم کر ليا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّّتادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرتے کرتے تحصیل ذمہ دارہ کی حیثيت سے سنتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کر رہی ہوں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے مَدَنی ماحول ميں استقامت عطافرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ عليہ واٰلہ وسلم 

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter