مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی۔میں ان کے اندازِ دعوت سے بہت متأثر ہوااوراجتماع ميں شریک ہو گیا۔ميں نے وہاں امیر اہلِسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا بيان سنا جس کا نام تھا ''اللہ عَزَّوَجَلَّ دیکھ رہاہے۔'' بیان سنتے ہی میرے دل میں مَدَنی انقلاب پیدا ہو گیااور ميں نے اسی اجتماع میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اورداڑھی شریف کی نيت کرکے عمامہ شريف کاتاج سجا لیا اورفلموں ڈراموں سے جان چھڑا کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو گيا۔ کچھ عرصہ بعدہی ميں نے لاہور ميں مدرسۃ المدینہ سے مدرس کورس کيا اور آٹھ سال سے مدرسہ المدینہ سے وابستہ ہو ں۔
اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو