Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
23 - 32
انفرادی کوشش کر کے مزید اسلامی بھائیوں کو بھی ساتھ لاتے)''تو میں نے روتے ہوئے عرض کی:'' حضور !آپ دعا فرمادیجئے ۔'' امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے فرمایا : ''آپ کوشش کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ ََّّ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرم فرمائے گا۔''امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی دعا کی برکت یوں ظاہرہوئی کہ جب بین الاقوامی سنتوں بھرا اجتماع ملتان شریف منتقل ہوا تواَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہمارے علاقے سے ایک بڑی کوچ اجتماع کیلئے آئی جسمیں 80اسلامی بھائی تھے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلتادمِ تحریر ہمارے گاؤں میں ہفتہ وار اجتماع بھی شروع ہوچکاہے۔

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ویڈیو سینٹرسے نجات
    مرکزالاولیاء(لاہور)کے مُقِیم اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح سے بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل ميں اپنے بھائی کے ساتھ ویڈیو سینٹر چلاياکرتاتھا،وڈیو سنٹر پر بیٹھنا اور فلمیں دیکھنے سے بچنا کیونکر ممکن تھا چنانچہ میں بڑے شوق سے فلمیں دیکھا کرتا تھا ۔ایک اسلامی بھائی نے
Flag Counter