خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے لرز اٹھااورقبرکے وحشت ناک تصورنے میرے رونگٹے کھڑے کردیے۔ میں نے گھبراکر اسی وقت تمام گناہوں سے توبہ کی،اور نمازوں کی پابند بن گئی۔ اسی مَدَنی مذاکرے کی برکت سے فلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نجات مل گئی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب میں نہ صرف خود دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہوں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہوں۔ تادمِ تحریرہفتہ وار اجتماع میں سنتیں سکھانے کے حلقہ کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کر رہی ہوں۔
اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو