| فلمی اداکار کی توبہ |
وابستہ ہوگیا ۔پھر مزید کرم ہوا اور تین ماہ بعد ہی شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ بھی غالباًحج کے لئے تشریف لے آئے تو میں آپ دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے دستِ مبارک پر بیعت کر کے عطّاری بھی ہوگیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے مَدَنی قافلہ کورس بھی کیا اور َتادمِ تحریرمَدَنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کے لئے کوشاں ہوں ۔
اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہوصَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
فلمیں ڈرامے دیکھنا چھوڑ دئيے
باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخُلاصَہ ہے کہ میں فلمیں ڈرامے شوق سے دیکھتی اور نمازیں قضاکردیاکرتی تھی۔ ایک روز مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے ہونے والے ''مَدَنی مذاکرے' ' کی کیسٹ سننے کیلئے دی۔ میں نے مَدَنی مذاکرہ سنناشروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے قبر کی تنہائیوں اور پریشانیوں کا ایسا نقشہ کھینچا کہ میرا دل