Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
19 - 32
ذمہ دار ہ کی حیثیت سے سنتوں کی خد مت کی سعادت حاصل کر رہی ہوں ۔

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شبہات دورہوگئے
    جدہ (عرب شریف) کے ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ پہلے میں دعوت اسلامی کے متعلق کچھ نہیں جانتا تھا ۔ میرے پڑوس میں رہنے والا میرا ہمسایہ مجھے ایک مرتبہ اپنے ساتھ کسی جگہ لے گیا وہاں پر کچھ بدعقیدہ لوگوں نے دعوتِ اسلامی والوں کے سبز عمامے پر تنقید کی۔ اس کے دو تین دن بعد ہی میری ملاقات ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہو ئی ۔ میں نے ان پر اپنے شبہات کا اظہار کیا تو انہوں نے مجھے امیرِاہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے بیان کی کیسٹ ''ٹی وی کی تباہ کاریاں'' سنائی جیسے جیسے میں وہ بیان سنتا گیا میرا دل ولی کامل کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کی برکت سے صاف ہوتا گیا اور جب آخر میں اچھی اچھی نیتوں پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلّ َّ کے نعرے لگائے گئے تو اس وقت میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرچکا تھا۔اس بیان کی برکت سے میں مَدَنی ماحول سے
Flag Counter