پنجاب (پاکستان ) کی ایک اسلامی بہن کاکچھ اسطرح بيان ہے کہ گھر میں مذہبی ماحول ہونے کے باوجود میں بے پردگی کے گناہ میں مبتلا تھی۔ ایک دن اسکول میں میری ایک دوست نے مجھے ایک کیسٹ ''قبر کا امتحان ''سننے کے لئے دی۔میں نے وہ کیسٹ سننا شروع کی ، امیراہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ درد بھرے انداز میں قبر کے امتحان کی اہمیت کا احساس دِلا رہے تھے ۔ دُنیاوی امتحان کی تیاری میں کس قدر مشقت اٹھانی پڑتی ہے اس کا تو مجھے اندازہ تھا ،بیان سن کر پتا چلا کہ قبر کے امتحان کے لئے تو میں نے کوئی تیاری کی ہی نہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ َّ اس بیان کی برکت سے میں نے گناہوں سے توبہ کی اور شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت حضر ت علا مہ مو لا نا محمد الیا س عطا رقادری رضوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بیعت ہو کر سلسلہ قادر یہ رضویہ عطاریہ میں بھی شا مل ہو گئی۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کامزیدکرم اس طرح ہواکہ انہی اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ َّ میں نے مدرستہ المدینہ (للبنات) میں داخلہ لے لیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ّ ََّ مد نی بر قع میرے لباس کاحصہ بن چکا ہے ۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں علاقہ