Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
17 - 32
ایمان کی حفاظت کی فکر جاگ اٹھی
    واہ کینٹ (پنجاب) کے ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ میں پی او ایف واہ کینٹ میں ٹی۔ٹی۔آئی کے ادارے میں ٹریننگ حاصل کررہا تھا۔ اسی دوران وہاں پر دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ کا آغاز ہوگیاجس کی وجہ سے اسلامی بھائیوں سے میری واقفیت ہوگئی ۔ایک اسلامی بھائی نے مجھے امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کاکیسٹ بیان بنام''قبر کاامتحان''سننے کیلئے پیش کیا، جب میں نے اس بیان کو سننا شروع کیا تو اس فکر میں مبتلاء ہوگیا کہ ''مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟'' جب بیان کے اختتام پر امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہرو رو کر رقت انگیز اشعار پڑھ رہے تھے۔ تو اس وقت قلب پر ایسی رقت طاری ہوئی کہ بیان نہیں کرسکتا ۔ اس بیان کی برکت سے میرے دل میں ایمان کی حفاظت کی فکر پیدا ہوئی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ َّ مجھے عمامے کا تاج بھی نصیب ہوگیا ،تادم تحریر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter