Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
16 - 32
ماحول سے وابستگی سے قبل فیشن پرستی اور بے پردگی کے مرض ميں گرفتار، فلميں ڈرامے ديکھنے کے گناہ کی شکار تھی۔ ميں اگرچہ کالج کی طالبہ تھی لیکن اپنے عزیز و اقارب سے زيادہ گفتگو نہ کرتی تھی اور نہ ہی ان سے بے تکلف تھی ۔ میرے بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اورانفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع ميں شرکت کی دعوت دیتے رہتے تھے مگر میں ٹال دیا کرتی تھی ۔بالآخر ايک مرتبہ ميں نے اپنے بھائی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع ميں شرکت کی سعادت حاصل کر ہی لی۔اجتماع ميں ہونے والے شیخِ طریقت ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنتوں بھرے بيان'' حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ'' نے میرے دل کی دنياکوتہہ وبالاکرکے رکھ دیا،رہی سہی غفلت امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پر سوز رقت انگیز دعا سے کافورہوگئی اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ميں اپنے گناہوں سے تائب ہوکر دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئی۔

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter