Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
15 - 32
نیت کرلی ۔ جمعرات آنے سے پہلے ہی مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کا کیسٹ بنام ''پُل صراط کی دہشت'' کہیں سے میسّر آگیا۔ میں نے نہایت توجہ سے بیان سننا شروع کیا۔''پل صراط'' کانام تو میں نے پہلے بھی سن رکھا تھا مگر پل صراط عُبُور کرنے کا مرحلہ اتنا دہشت ناک ہے ،اس کا پتا مجھے یہ بیان سن کر چلا ۔ جب میں نے اپنے گناہوں' پھرناتواں بدن کی طرف نظر کی تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے کہ میں پل صراط کیونکر پار کرسکوں گا ۔چنانچہ میں نے اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانیوں سے توبہ کرکے سدھرنے کا پختہ ارادہ کرلیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے مَدَنی ماحول کی برکت سے سنت کے مطابق داڑھی شریف ،عمامہ اور سفید لباس میرے بدن کاحصہ بن چکے ہیں۔ 

                                                                                                              اللہ عَزوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بے پردگی سے توبہ
     شیخو پورہ (پنجاب) کی ایک اسلامی بہن کاکچھ اسطرح بيان ہے کہ تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سياسی تحريک دعوت اسلامی کے مشکبار مہکے مہکے مَدَنی
Flag Counter