قصور(پنجاب)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ بہت سے نوجوانوں کی طرح میں بھی متعدد اخلاقی برائیوں میں مبتلا تھا ۔فلمیں ڈرامے دیکھنا،کھیل کود میں وقت برباد کرنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ایک مرتبہ رمضان المبارک تشریف لایا تو مجھ گناہ گار کو بھی نمازوں کے لئے مسجد میں حاضری کی سعادت ملنے لگی ۔وہاں دعوتِ اسلامی کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی فیضانِ سنت سے درس دیتے تھے ۔درس کے بعد وہ بڑی ملنساری سے ملاقات کیا کرتے ،ان کا حسنِ اخلاق دیکھ کر میں بہت متأثر ہوا ۔بالخصوص اُن کا''میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو''کہنا کافی دیر تک میرے کانوں میں رس گھولتارہتا ۔ ایک دن میری اُن سے ملاقات ہوئی تو وہ بڑے پُرتپاک انداز میں ملے اور جمعرات کو ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ، میں نے شرکت کی