Brailvi Books

فلمی اداکار کی توبہ
12 - 32
پرعمل کرتے ہوئے ،امیرِاہلسنّت د َامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا بیان بنام ''خاموش شہزادہ'' سنناشروع کردیا، جیسے ہی ولی کامل امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی میٹھی میٹھی آواز کانوں میں داخل ہوئی ۔ دل سے گناہوں کا زنگ دور ہونا شروع ہوگیا اور میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اورپنجگانہ نمازکی پابندی کے ساتھ ساتھ مَدَنی بُرْقَع بھی اپنالیا۔

                                                                                                              اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نفرت محبت میں بدل گئی
    باغ (آزادکشمیر) کے ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ میں سنی گھرانے سے تعلق رکھتا تھا مگر شُعُور نہ ہونے کی وجہ سے ميں تقریباً ڈیڑھ سال تک بد مذہبوں کے مدرسے ميں تعلیم حاصل کرتا رہا ہوں۔ میں چونکہ اسی مدرسہ میں مُقِیم تھاجس کی وجہ سے اکثروبیشتربدمذہب مقررین کی کیسٹیں سنتارہتا ۔ان کی تقاریر سننے کے نتیجے میں مجھے اہلِ حق کی تحریک دعوتِ اسلامی سے نفرت ہوچلی تھی ۔ ايک دن اتفاقاً میری ملاقات پرانے کلاس فیلو (یعنی ہم جماعت)سے ہوگئی جو دعوتِ
Flag Counter