فلمی اداکار کی توبہ |
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ َّ اسی کیسٹ بیان کی برکت یوں بھی ظاہرہوئی کہ میرا پورا گھر بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ، بہنوں نے شرعی پردہ شروع کردیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَل تادم تحریر میں ، میرے والد صاحب اور تمام بھائی پابندی کے ساتھ ہرماہ راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں ۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گانے سننے کی عادت جاتی رہی
باب المدینہ(کراچی) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخُلاصَہ ہے کہ میں دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گانے بہت شوق سے سنا کرتی تھی اسی پربس نہیں بلکہ نمازیں بھی قضاکردیاکرتی ۔میں نے اپنی اصلاح کیلئے معلمہ کورس میں داخلہ لیا لیکن اس میں دل نہ لگتا تھا، میرے والد صاحب مجھے مُبَلِّغہ دیکھناچاہتے تھے ،چنانچہ انہوں نے مجھے امیر اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے کیسٹ بیانات سننے کی ترغیب دی۔میں نے والد صاحب کے حکم