فلمی اداکار کی توبہ |
میں بھی مَدَنی ماحول قائم ہو گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری بڑی بیٹی قراٰن پاک کی حافظہ ہے اور عالمہ کورس بھی کررہی ہے اور بیٹا بھی مدرسۃ المدینہ میں حفظ کررہا ہے۔ یہ سب برکتیں مجھے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کیسٹ بیان سننے کے ذریعے نصیب ہوئی ہیں ۔ اللہ عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گھر میں مَدَنی ماحول کیسے بنا؟
تحصیل پنڈ دادن خان (پنجاب)کے ایک اسلامی بھائی بیان کرتے ہیں کہ مجھے ایک اسلامی بھائی نے ایک کیسٹ (کور کے بغیر)یہ کہہ کر پیش کی کہ یہ ایک سنّی عالم صاحب کا بیان ہے ،ضرورسنیے گا۔میں نے گھر آکر شوق شوق میں بیان سننا شروع کردیا ۔وہ امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کیسٹ بیان ''بے نمازی کی سزائیں''تھا۔ آپ دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے پرسوز اندازِ بیان کی وجہ سے مجھ پررِقَّت طاری ہوگئی اورمیں گناہوں سے تائب ہوکردعوتِ اسلامی کے مَدَ نی ماحول سے وابستہ ہوگیا۔