Brailvi Books

فکرِ مدینہ
97 - 166
طرف سے اس دریوں کے مالک سے معافی مانگ لیجئے گا (کیونکہ آپ سیکیورٹی وغیرہ کی مجبوری کی وجہ سے خود اس مالک کے پاس نہیں جاسکتے تھے ) ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

                                       (ماخوذ از رسالہ ''امیرِ اہلِ سنت مدظلہ کی احتیاطیں )

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (7) شہد کی مکھی کے ڈنک مارنے پر ''فکر ِ مدینہ''....
    عرب امارات کے قیام کے دوران غالباً ۴ ربیع الغوث ۱۴۱۸؁ھ کو قیام گاہ پر علی الصبح اندھیرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کا پاؤں ایک شہد کی مکھی پر پڑگیا۔ اس نے آپ کے پاؤں کے تلوے پر ڈنک مار دیا،جس پر آپ نے بے تاب ہو کر قدم اٹھالیااور وہ شہدکی مکھی رینگنے لگی ۔ایک اسلامی بھائی اس مکھی کو مارنے کیلئے دوا کا اسپرئیر(Flying Insect Killer) اٹھالائے لیکن آپ نے فوراً اس کا ہاتھ روک دیا اور فرمایا،'' اس بے چاری کا قصور نہیں، قصور میرا ہی ہے کہ میں نے بغیر دیکھے غریب پر پاؤں رکھ دیا، اب وہ اپنی جان بچانے کے لئے ڈنک نہ مارتی تو اورکیا کرتی؟''پھرفرمایا،'' شہد کی مکھی کے ڈنک میں عذاب قبرو جہنم کی تذکیر یعنی یاد ہے ، یہ تو مقامِ شکر ہے کہ مجھے شہد کی مکھی نے کاٹا ،اگر اس کی جگہ کوئی بچھو ہو تا تو میں کیا کرتا؟''

ڈنک مچھر کا بھی مجھ سے تو سہا جاتا نہیں    قبر میں بچھو کے ڈنک کیسے سہوں گا یارب 

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (8) منچ(اسٹیج) پر جانے سے پہلے ''فکر ِ مدینہ''....
    الحمد للہ عزوجل ! جشن ولادتِ سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے سلسلے میں ربیع النورشریف کی ۱۲ ویں شب، دعوت اسلامی کی طرف سے باب المدینہ
Flag Counter