Brailvi Books

فکرِ مدینہ
96 - 166
حق تلفی ہوجاتی ۔ ''

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (5) میدانِ  محشر کے بارے میں ''فکر ِ مدینہ''....
    عرب امارات میں قیام کے دوران بانی دعوتِ اسلامی علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ ایک صاحب کی وساطت سے بعض Testکروانے کے لئے دبئی کے ایک ہسپتال کی لیبارٹری میں تشریف لے گئے ۔ وہاں پر اپنے بول کی شیشی (Urine Bottle)ان صاحب کو ان کے بے حد اصرار کے باوجود نہ اٹھانے دی ۔ بعد میں آپ سے عرض کی گئی ،''آپ نے ان صاحب کو یہ شیشی نہیں اٹھانے دی اس میں کیا حکمت ہے ؟'' تو ارشاد فرمایا ،'' وہ سید صاحب تھے ، ان کو اپنے پیشاب کی بوتل کیسے پکڑاؤں ؟ اگر قیامت کے دن سیدصاحب کے جدِ اعلی اور ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادیا ،''الیاس!کیا تیرا پیشاب اٹھانے کے لئے میرا بیٹا ہی رہ گیا تھا تو اس وقت میں کیا جواب دوں گا ؟''

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (6) دری کا دھاگہ نوچ لینے پر ''فکر ِ مدینہ''....
    ایک مرتبہ بانی دعوتِ اسلامی علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ سندھ اجتماع کے موقع پر بچھائی گئی دریوں پر تشریف فرما تھے کہ غیر ارادی طور پر آپ نے ایک دری کا دھاگہ نوچ لیا لیکن بعد میں پشیمان ہوئے کہ یہ دریاں تو ٹینٹ والوں سے بیٹھنے کے لئے حاصل کی گئی ہیں نہ کہ دھاگے نوچنے کے لئے ۔ لہذا !آپ نے مجلس ِ شوریٰ کے مرحوم نگران حاجی مشتاق عطاری رحمۃ اللہ علیہ کو تحریراًہدایت کی کہ میری
Flag Counter