Brailvi Books

فکرِ مدینہ
86 - 166
میں پھینک دیا جائے گا ،۔۔۔۔۔۔اب تم ہی بتاؤ کہ جسے اتنے خطرناک مراحل سے گزرنا ہو وہ کس طرح خوش رہ سکتا ہے ؟'' یہ باتیں سن کر بادشاہ بھی رنج وغم سے نڈھال ہوگیا ۔ 

( روض الریاحین.الحکایۃ التاسعۃ بعدالمئتین ، ص۲۶۹)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 84) رات بھر'' فکر ِ مدینہ''....
    حضرت سیدنا عبیدا للہ بجلی ص رات بھر فکر مدینہ کرتے اورروتے رہتے اوربارگاہِ الٰہی ل میں اس طرح عرض کرتے ،''یااللہ عزوجل! میں وہ شخص ہوں جس کی عمر بڑھی تو گناہ بھی زیادہ ہوگئے، ۔۔۔۔۔۔میں ہی وہ شخص ہوں کہ جب میں نے ایک خطاء کو چھوڑنے کاارادہ کیا تو دوسری کی خواہش سامنے آگئی ۔'' پھر اپنے آپ سے کہتے ، '' اے عبید! تمہاری پہلی خطا پرانی نہ ہوئی اور تُو دوسری کا طلب گار ہوگیا ،۔۔۔۔۔۔ اے عبید! اگر آگ تیرا ٹھکانہ ہو(تو کیا کریگا ؟)،۔۔۔۔۔۔ اے عبید ! ہوسکتا ہے کہ گرز(یعنی بڑے ہتھوڑے)تیرے لئے بنے ہوں ۔''۔۔۔۔۔۔ 

(احیاء العلوم، کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ ، ج ۵، ص ۱۵۹ ) 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 85) زناء کی خواہش پر ''فکر ِ مدینہ'' ....
    بنی اسرائیل کا ایک عابد اپنے عبادت خانے میں عبادت کیا کرتا تھا ۔گمراہوں کا گروہ ایک طوائف کے پاس پہنچا اور اس سے کہا کہ''تم کسی نہ کسی طرح اس عابد کو بہکا دو۔''چنانچہ وہ فاحشہ ایک اندھیری رات میں،جب کہ بارش برس رہی تھی ،اس عابد کے پاس آئی اور اس کو پکارا۔عابد نے جھانک کر دیکھا ،تو عورت نے کہا کہ ''اے اللہ!کے
Flag Counter