Brailvi Books

فکرِ مدینہ
83 - 166
نہیں جاسکتے ۔''اس شخص نے پھر کہا،''اے نفس ! اللہ عزوجل سے ڈر ۔'' اور نجات کی ترکیب سوچنے لگا ۔ بالآخر اس نے عورت سے کہا،''مجھے مہلت دو کہ میں وضو کر کے دورکعتیں ادا کرلوں ۔ ''اجازت ملنے پر اس نے وضو کیا اور چھت پر چلاگیا۔ جہاں اس نے دو رکعت نماز ادا کی اور پھر چھت سے نیچے جھانکا تو اس کی اونچائی بیس گز تھی ۔ اس نے بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھا اور یوں عرض کی ،''اے میرے رب لمیں طویل عرصہ سے تیری عبادت میں مشغول ہوں ، مجھے اس آفت سے نجات عطا فرما۔''یہ کہہ کر وہ چھت سے کود گیا ۔

    اللہ تعالیٰ نے حضرت سیدنا جبرائیل ں کو حکم دیا ،''جاؤمیرے بندے کو زمین تک پہنچنے سے پہلے سنبھال لو، اس نے میرے عتاب کے خوف سے چھلانگ لگائی ہے۔''حضرت جبرائیل ں نے نہایت تیزی سے آکر اس شخص کو یوں تھام لیا جیسے کوئی ماں اپنے بچے کو پکڑتی ہے اور زمین پر کسی پرندے کی طرح بٹھا دیا ۔

(درۃ الناصحین ، ص۳۱۳،المجلس التاسع والستون)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 81) گریبان پر گناہ لکھوا کر''فکر ِ مدینہ'' ....
    منقول ہے کہ حضرت سیدنا حسن بصری  رضی اللہ تعالی عنہ سے بچپن میں ایک گناہ سرزد ہوگیا تھا۔ آپ جب بھی کوئی نیا لباس سلواتے تو اس کے گریبان پر وہ گناہ درج کردیتے۔ اوراکثر اس کو دیکھ کر اس قدر گریہ وزاری کرتے کہ آپ پر غشی طاری ہوجاتی ۔(تذکرۃ الاولیاء، ج ۱ ، ص ۳۹ ) 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
Flag Counter