ترجمہ کنزالایمان :ا ے ایمان والو! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔(التحریم: ۶)'' تو میں ڈر گیا کہ اللہ تعالیٰ کہیں مجھے جہنم میں نہ ڈال دے ۔'' آپ نے فرمایا،'' مُنّے ! تم تو بہت چھوٹے ہو ، تم جہنم میں نہیں جاؤگے ۔'' وہ کہنے لگا،''باباجان ! آپ تو سمجھ دار ہیں ، کیا آپ نہیں جانتے کہ جب لوگ اپنی ضرورت کے لئے آگ جلاتے ہیں تو پہلے چھوٹی لکڑیوں کو رکھتے ہیں پھر بڑی لکڑیاں آگ میں ڈالتے ہیں ۔''
وہ بزرگ اس ننھے مدنی منے کے اندازِ فکر مدینہ کو دیکھ کر بہت روئے اور فرمانے لگے ،''یہ بچہ ہم سے کہیں زیادہ جہنم کی آگ سے ڈرتا ہے تو ہمارا حال کیا ہونا چاہے، اے سمجھ دارو! عبرت پکڑو، تم آگ کی طرف بڑھتی ہوئی اپنی جان پر آنسو کیوں نہیں بہاتے؟موت تمہارے سر پر آن پہنچی ، قبر تمہاری منزل ہے ، قیامت تمہارا ٹھکانہ ہے ، گواہ مضبوط ہیں ، فیصلہ کرنے والا جبّار ل ہے ، نداء دینے والے سیدنا جبرائیل ں ہیں ، قید خانہ جہنم ہے ، باندھنے کے لئے آگ کی زنجیریں ہیں ، اور تمہارا حال یہ ہے کہ سورج کی گرمی برداشت نہیں کر سکتے ، توتم جہنم میں سانپوں کے ڈسنے اور بچھو کے کاٹنے