Brailvi Books

فکرِ مدینہ
78 - 166
اپنے دل میں کچھ سختی پاتے تو اس میں لیٹ جاتے اور کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ آیت پڑھتے،
''رَبِّ ارْجِعُوْنِ۔ لَعَلِّیْ اَعْمَلُ صَالِحًا فِیْمَا تَرَکْتُ ۔
ترجمہ کنزالایمان : اے میرے رب مجھے واپس پھیر دیجئے ، شاید اب میں کچھ بھلائی کماؤں اس میں جو چھوڑ آیا ہوں ۔( مومنون: ۹۹،۱۰۰)'' اس آیت کو باربار پڑھنے کے بعد اپنے آپ سے فرماتے ،''اے ربیع ! اب تجھے مہلت دے دی گئی ہے ، پس عمل کر ۔'' (احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت ومابعدہ،ج۵ ، ص ۲۳۸)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 73) نیند قربان کر کے''فکرِ مدینہ'' ....
    حضرت سیدنا احمد حرب  رضی اللہ تعالی عنہ عمر بھر شب بیدار رہے ۔ جب کبھی لوگ آپ سے آرام کرنے کے لئے اصرار کرتے تو فرماتے ،''جس کے لئے جہنم دہکائی جارہی ہو اور بہشت کو آراستہ کیا جارہا ہو ، لیکن وہ نہ جانتا ہو کہ اس کا ٹھکانہ کہاں ہے، اس کو کیسے نیند آسکتی ہے ؟'' (تذکرۃ الاولیاء ،ج ۱ ، ص ۲۲۰ ) 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 74) صدقہ دینے سے پہلے''فکرِ مدینہ ''....
    حضرت سیدنا حسن بصری  رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ''بزرگانِ دین ث میں سے اگر کوئی صدقہ کرنا چاہتا تو وہ غور وفکر کرتا اور سوچتا ، اگر اللہ عزوجل کی رضا کے لئے ہوتا تو کردیتا ۔'' (احیاء العلوم، کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ ، ج ۵، ص ۱۳۳ )

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
Flag Counter