Brailvi Books

فکرِ مدینہ
76 - 166
    تو خوفِ الٰہی کا اس قدر غلبہ ہوا کہ دم توڑ دیا ۔آپ اس کی قبر پر فکرِ مدینہ کرتے ہوئے فرمایا کرتے ،''کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اس بچے نے ایک ہی آیت پڑھ کر خوف سے جان دے دی لیکن میرے اوپر برسوں کی تلاوت کے بعد بھی یہ آیت اثر انداز نہ ہو سکی ۔(تذکرۃ الاولیاء، ج۲، ص۸۷)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 68)آنکھ کی حفاظت کے بارے میں'' فکرِ مدینہ'' ....
    کسی نے حضرت سیدنا جنید بغدادی سے پوچھا،''میں اپنی آنکھ کو بدنگاہی سے نہیں بچا پاتا ،میں کس طرح اس کی حفاظت کروں ؟'' آپ نے ارشاد فرمایا،''تم اس بات کا یقین کر لو کہ جب تم کسی کو بری نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہو تو حق تعالیٰ تمہیں کہیں زیادہ دیکھ رہا ہوتا ہے ۔''(کیمیائے سعادت، ج ۲، ص ۸۸۶)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 69) قبر والوں کے پاس ''فکرِ مدینہ'' ....
    حضرت ابراھیم بن یزید عبدی ر ضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے پاس حضرت رباح قیسی ر ضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا،''ہمارے ساتھ آخرت والوں کے پاس چلو تاکہ ہم ان کے پاس جا کر ایک عہد باندھیں ۔''میں ان کے ساتھ چل پڑا،حتی کہ ہم قبرستان پہنچ گئے۔وہاں ایک قبر کے پاس بیٹھ کر انھوں نے فرمایا،''اے ابو اسحاق!تمہارا کیا خیال ہے ،اگر ان مُردوں میں سے کوئی تمنا کرے تو کیا تمنا کریگا؟''میں نے کہا، ''واللہ!وہ یہ تمنا کریگا کہ اس کو دنیا میں واپس بھیج دیا جائے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی باتیں سنے اور اپنی اصلاح کرے۔''یہ سن کر آپ نے فرمایا،''ہم ابھی اس
Flag Counter