Brailvi Books

فکرِ مدینہ
75 - 166
میں نہیں جانتا کہ سعادت کے ساتھ کھلتا ہے یا بدبختی کے ساتھ ؟''

(احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت ومابعدہ، ،ج ۵، ص۲۳۴ )

(اللہ عزوجل کی اِن سب پر رحمت ہو..ا ور..اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (66 ) قبروالے کے بارے میں '' فکر ِمدینہ'' ....
    حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز  رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا،'' اے بھائیو! میں رات بھر جاگتا رہا اور قبر والے کے بارے میں سوچتا رہا کہ اگر تم میت کو تین دن بعد اس کی قبر میں دیکھو توتمہیں اس کے ساتھ ایک طویل عرصہ تک مانوس رہنے کے باوجود اس سے وحشت ہونے لگے اور اگر تم اس کے گھر(یعنی قبر) کو دیکھو جس میں کیڑے پھر رہے ہوں ، پیپ جاری ہو، کیڑے اس کے بدن کو کھارہے ہوں، بدبو بھی آرہی ہو اور اس کا کفن بوسیدہ ہوچکا ہو ،۔۔۔۔۔۔جبکہ پہلے وہ خوبصورت تھا ، اس کی خوشبو اچھی تھی اور کپڑے بھی صاف تھے ،۔۔۔۔۔۔'' اتناکہنے کے بعد آپ نے چیخ ماری اور بے ہوش ہوگئے۔ (احیاء العلوم، کتاب ذکر الموت ومابعدہ ، ج ۵، ص۲۳۷ )

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 67) قبر پر حاضری کے وقت'' فکرِ مدینہ'' ....
    ایک مرتبہ حضرت سیدنا ابوورّاق  رضی اللہ تعالی عنہ کے مدنی منّے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے جب اس آیت پر پہنچے ،۔۔۔۔۔۔
    ''اِنْ کَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَا۔
ترجمہ کنزالایمان:اگر کفر کرو اس دن جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا ۔ (المزمل:۱۷)
Flag Counter