Brailvi Books

فکرِ مدینہ
68 - 166
تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے ،آپ رات بھر لیٹے رہے پھر بھی وضو نہیں فرمایا۔''آپ نے فرمایا،''میں رات بھر کبھی جنت کے باغوں میں اور کبھی جہنم کی وادیوں میں پھرتا رہا (یعنی فکر مدینہ کرتا رہا )، تو کیا ایسی حالت میں نیند آتی ہے؟''
 (احیاء العلوم، کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ ، ج ۵، ص ۱۴۶ )
 (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 48) حق معاف ہوجانے کے باوجود''فکرِ مدینہ''....
     لوگوں نے ایک مرتبہ حضرت سیدنا عتبہ غلام رضی اللہ تعالی عنہ کو سخت سردی کے موسم میں صرف ایک کرتے میں دیکھا ، اس کے باوجود آپ کا جسم پسینہ سے شرابور تھا ۔ جب لوگوں نے اس کی وجہ دریافت کی تو ارشاد فرمایا ،''کچھ عرصہ پہلے میرے گھر چند مہمان آئے اور انہوں نے میرے ہمسائے کی اجازت کے بغیر اس کی دیوار سے تھوڑی سے مٹی لے لی تھی ، چنانچہ اس دن سے آج تک جب بھی میری نظر اس دیوار پر پڑتی ہے تو میں شرم کے مارے پسینہ پسینہ ہوجاتا ہوں حالانکہ میرا ہمسایہ اپنا حق معاف بھی کر چکا ہے ۔''(تذکرۃ الاولیاء ، ج۱ ، ص ۶۳ ) 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 49) ''فکرِ مدینہ ''میں کہاں تک پہنچے؟ ....
    حضرت سیدنا عبداللہ بن مبارک رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت سیدنا سہل بن علی رضی اللہ تعالی عنہ کو حالتِ فکر میں دیکھ کر پوچھا ،''آپ (فکر ِ مدینہ میں)کہاں تک پہنچے ؟'' آپ نے جواب دیا ، ''پل ِ صراط پر ۔'' (احیاء العلوم، کتاب التفکر ، ج ۵، ص ۱۶۳ )

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
Flag Counter