Brailvi Books

فکرِ مدینہ
64 - 166
 ( 39) مسجدمیں داخل ہونے سے پہلے''فکرِ مدینہ'' ....
     حضرت سیدنا بایزید بسطامی رضی اللہ تعالی عنہ مسجد میں داخل ہونے سے قبل دروازے پر کھڑے ہوکر گریہ وزاری کرنے لگتے ۔ جب آپ سے اس کی وجہ دریافت کی گئی تو فرمایا ، ''میں خود کو حائضہ عورت کی طرح ناپاک تصور کرتے ہوئے روتا ہوں کہ کہیں میرے داخلے سے مسجد نجس(یعنی ناپاک) نہ ہوجائے ۔''(تذکرۃ الاولیاء، ج۱ ، ص ۱۳۳ )

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 40) مسجد کے دروازے پر ''فکرِ مدینہ'' ....
    حضرت سیدنا کعب الاحبار رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ،''بنی اسرائیل میں دو آدمی مسجد کی طرف چلے تو ایک مسجد میں داخل ہوگیا مگر دوسرے پر خوفِ خدا عزوجل طاری ہوگیا اور وہ باہر کھڑا رہا اور اپنا محاسبہ کرتے ہوئے کہنے لگا ،''میں گناہ گار اس قابل کہاں کہ اپنا گندا وجود لے کر اللہ عزوجل کے پاک گھر میں داخل ہوسکوں ؟'' اللہ تعالیٰ کو اس کا یہ عمل پسند آیا اور اس کا نام صدیقین میں درج فرمالیا۔

(روض الریاحین.الحکایۃ السابعۃ والخمسون بعدالثلثمئۃ .ص۳۹۸)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 41) نماز شروع کرنے سے پہلے''فکرِ مدینہ'' ....
    حضرت سَیِّدُنا ذوالنون مصری رضی اللہ تعالی عنہ  نماز کی نیت کرتے وقت بارگاہِ خداوندی میں عرض کرتے ،''اے مالک ومولا !تیری بارگاہ میں حاضری کے لئے کون سے پاؤں لاؤں ، کن آنکھوں سے قبلہ کی جانب نظر کروں ، تعریف کے وہ کون سے لفظ ہیں جن سے
Flag Counter