| فکرِ مدینہ |
میں چالیس برس تک روتا رہا ۔'' لوگوں نے پوچھا ،''ابوعبداللہ ! وہ کون سا گناہ تھا ؟''تو آپ نے فرمایا،''ایک دفعہ میرا دوست مجھ سے ملنے آیا تو میں نے اس کے لئے مچھلی پکائی اور جب وہ کھانا کھا چکا تو میں نے اپنے پڑوسی کی دیوار سے مٹی لے کر اپنے مہمان کے ہاتھ دُھلائے تھے ۔'' (منہاج العابدین ، ص ۳۰ ) (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
( 37) وضو کرتے وقت ''فکرِ مدینہ'' ....
حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالی عنہ جب وضو کرتے تو خوف کے مارے آپ کے چہرے کا رنگ زرد پڑ جاتا ۔ گھر والے دریافت کرتے ،''یہ وضو کے وقت آپ کو کیا ہوجاتا ہے؟'' تو فرماتے ،''تمہیں معلوم ہے کہ میں کس کے سامنے کھڑے ہونے کا ارادہ کر رہا ہوں؟''( احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ج ۴، ص ۲۲۶) (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
( 38) نماز کے لئے جاتے ہوئے''فکرِ مدینہ'' ....
ایک مرتبہ لوگوں نے حضرت داؤد طائی رضی اللہ تعالی عنہ کو گھبراہٹ کے عالم میں جلد ی جلدی نماز کے لئے جاتے دیکھا تو عرض کی ،''حضور! اتنی جلدی اور گھبراہٹ کس سبب سے ہے ؟'' ارشاد فرمایا ،'' دراصل شہر کے دروازے پر ایک لشکر میرا انتظار کر رہا ہے ، اس لئے عجلت میں مبتلاء ہوں ۔'' لوگوں نے حیرانی سے دریافت کیا ،''کون سا لشکر ؟'' جواب دیا ، ''قبرستان کے مُردوں کا لشکر ۔'' (تذکرۃ الاولیاء ،ج ۱ ، ص ۲۰۲ ) (اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )