Brailvi Books

فکرِ مدینہ
45 - 166
نے حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی آواز سنی ، ہم دونوں کے درمیان ایک دیوار حائل تھی ،وہ کہہ رہے تھے ،''عمر' خطاب کا بیٹا اور امیر المؤمنین کا منصب ! واہ کیا خوب! اے عمر اللہ سے ڈرتے رہو ،ورنہ اللہ عزوجل تم کو سخت عذاب دے گا ۔'' (تاریخ الخلفاء ، ص ۱۲۹ )
 ( 5) عید کے دن''فکرِ مدینہ'' ....
    عید کے دن کچھ لوگ امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے کاشانہ اقدس پر حاضر ہوئے تو دیکھا کہ آپ دروازہ بند کر کے زاروقطار رو رہے ہیں ۔ لوگوں نے حیران ہو کر عرض کیا ،''یا امیر المؤمنین ! آج تو یومِ عید ہے جو شادمانی ومسرت اور خوشی منانے کا دن ہے ، پھر یہ رونا کیسا ؟'' آپ نے آنسو پونچھتے ہوئے ارشاد فرمایا، ''ھذ ا یوم العید وھذا یوم الوعید یعنی یہ عیدکا دن بھی ہے اور وعید کا دن بھی ہے ، بلاشبہ اس کے لئے آج عید کا دن ہے جس کے نماز وروزہ مقبول ہوگئے اور جس کے نماز وروزہ اس کے منہ پر مار دئیے گئے ہوں (یعنی رد کر دئیے گئے ہوں ) اس کے لئے تو آج وعید کا دن ہے ،اور میں اس خوف سے رو رہا ہوں کہ میں نہیں جانتا کہ میں مقبول بندوں میں سے ہوں یا ٹھکرائے جانے والوں میں سے ؟'' (ماخوذ از فیضان رمضان ، ص ۳۰۳)

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 ( 6) قبر پر کھڑے ہو کر'' فکر ِ مدینہ ''....
    امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ جب کسی کی قبر پر تشریف لے جاتے
Flag Counter