حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرت سیدناابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آئے تو دیکھا کہ آپ اپنی زبان کو پکڑ کر فرمارہے ہیں ،''یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے مصیبتوں میں گرفتار کر رکھا ہے ۔''(تاریخ الخلفاء ، ص ۱۰۰ )
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
( 3) ہر جمعہ کے دن ''فکر ِ مدینہ'' ....
حضرت سَیِّدُنا عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس ایک رجسٹر تھا جس میں وہ اپنے ہفتہ واراعمال لکھا کرتے تھے ۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے اور جس عمل کو (اپنے گمان میں)رضائے الٰہی کے لئے نہ پاتے تو اپنے آپ کو درہ مارتے اور فرماتے، ''تم نے یہ کیوں کیا؟''
(درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۳)
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
( 4) باغ میں'' فکر ِ مدینہ'' ....
حضرت سَیِّدُنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک باغ میں گیا تو میں