جب تم کسی کام کو کرنا چاہو تو اس کے انجام کے بارے میں غور کرو ، اگر وہ اچھاہے تو اسے کر لو اور اگر اس کا غلط نتیجہ دکھائی دے تو اس سے بچو ۔(کنزالعمال ، ج۳، ص۱۰۱، رقم الحدیث ۵۶۷۶)
(2) امیر المؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر فاروق رضي الله تعا لي عنه فرماتے ہیں کہ
،''حَاسِبُوْا قَبْلَ اَنْ تُحَاسَبُوْا وَزِنُوْا اَنْفُسَکُمْ قَبْلَ اَنْ تُوْزَنُوْا ، فَاِنَّہُ اَھْوَنُ عَلَیْکُمْ فِی الْحِسَابِ غَدًا اَنْ تُحَاسِبُوْا اَنْفُسَکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَتَزَیَّنُوْا لِلْعَرْضِ الْاَکْبَرِ یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَاتَخْفٰی مِنْکُمْ خَافِیَۃ۔
ترجمہ:اے لوگو! اپنے اعمال کا حساب کر لو ، اس سے پہلے کہ قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ، کیونکہ آج کے دن اپنا محاسبہ کر لینا قیامت کے دن حساب دینے سے آسان ہے اور اپنے آپ کوقیامت کے