ترجمہ کنزالایمان :جس دن ہرجان نے جو بھلا کام کیا حاضرپائے گی اور جو برا کام کیا امید کرے گی کاش مجھ میں اور اس میں دور کا فاصلہ ہوتا ۔ ''(پ۳،ال عمران ۳۰)
پیارے اسلامی بھائیو!
یہ فطری بات ہے کہ کسی مقام پر جب انسان کو یہ محسوس ہو کہ اسے کوئی دوسرادیکھ رہا ہے ..یا..کسی آلے کے ذریعے اس کی حرکات کو نوٹ کیاجارہا ہے ..یا ..اس کی آوازریکارڈ کی جارہی ہے تو وہ بے حد محتاط ہوجاتا ہے ،چاہے حقیقتاً ایسا نہ ہو،۔۔۔۔۔۔ مگریہ بات توسابقہ دلائل کی روشنی میں پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ ہماری ہر حرکت کو اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے ، فرشتے اس کو ریکارڈ بھی کر رہے ہیں ، ہمارے اعضاء ، دن اوررات اوریہ زمین بھی اس کو نوٹ کررہی ہے ،۔۔۔۔۔۔ تو معمولی سی عقل رکھنے والا انسان بھی بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ میدان محشر میں شرمندگی اور جہنم کے دل دہلا دینے والے عذابات سے بچنے کے لئے ہمیں کس قدر احتیاط کی ضرورت ہے ؟۔۔۔۔۔۔ لہذا! ہمیں چاہیے کہ آج ہی اپنا محاسبہ کریں کہ ہم کس قسم کے اعمال درج کروا رہے ہیں؟۔۔۔۔۔۔ اس امرکی ترغیب قرآن پاک میں بھی دی گئی ،چنانچہ سورۃ الحشرمیں ارشاد فرمایا ،۔۔۔۔۔۔