Brailvi Books

فکرِ مدینہ
27 - 166
وَ اَمَّا مَنْ اُوۡتِیَ کِتٰبَہٗ بِشِمَالِہٖ ۬ۙ فَیَقُوۡلُ یٰلَیۡتَنِیۡ لَمْ اُوۡتَ کِتٰبِیَہۡ ﴿ۚ۲۵﴾وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَہۡ ﴿ۚ۲۶﴾
   ترجمہ کنزالایمان: اور وہ جسے اپنانامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نوشتہ (یعنی نامہ اعمال)نہ دیا جاتا ، اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے۔ ''(پ۲۹.الحآقہ:۲۵،۲۶)

جبکہ سورۃ الکھف میں فرمایا ،۔۔۔۔۔۔
وَوُضِعَ الْکِتٰبُ فَتَرَی الْمُجْرِمِیۡنَ مُشْفِقِیۡنَ مِمَّا فِیۡہِ وَ یَقُوۡلُوۡنَ یٰوَیۡلَتَنَا مَالِ ہٰذَا الْکِتٰبِ لَایُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّلَاکَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحْصٰىہَا ۚ وَ وَجَدُوۡا مَا عَمِلُوۡا حَاضِرًا ؕ وَ لَایَظْلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا ﴿٪۴۹﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور نامہ اعمال رکھا جائے گا تو تم مجرموں کو دیکھو گے کہ اس کے لکھے سے ڈرتے ہونگے اور کہیں گے ہائے خرابی ہماری اس نوشتہ کو کیا ہوا نہ اس نے کوئی چھوٹا گناہ چھوڑا نہ بڑا جسے گھیر نہ لیا ہو اور اپنا سب کیا انہوں نے سامنے پایا اور تمہارا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا ۔(پ۱۵.الکھف :۴۹)

اور سورۃ الانشقاق میں ہے ،۔۔۔۔۔۔
    ''وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰبَہ، وَرَآءَ ظَہْرِہٖ .فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا.وَیَصْلٰی سَعِیْرًا۔
ترجمہ کنزالایمان: اور وہ جس کا نامہ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے ،وہ عنقریب موت مانگے گااور بھڑکتی آگ میں جائے گا ۔(پ۳۰، الانشقاق:۱۰،۱۱،۱۲)

نیز سورۃ القارعۃ میں ارشاد ہوتاہے ،۔۔۔۔۔۔
Flag Counter