فکرِ مدینہ |
نیز ہمارے یہ اعمال محض اللہ تعالیٰ کے ازلی وابدی علم میں ہی محفوظ نہیں بلکہ ''کوئی اور بھی'' ان کو جمع کررہا ہے ، ۔۔۔۔۔۔(1) فرشتے اپنے صحیفوں(رجسٹر) میں :
اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہمارے دائیں اور بائیں کندھے پردو فرشتے مقرر فرمادئيے ہیں ،جو اپنے صحیفوں(یعنی رجسٹر) میں ہمارے ہر اچھے برے عمل کو مسلسل نوٹ کر رہے ہیں ، جیسا کہ سورۃ الانفطار میں ارشاد فرمایا،۔۔۔۔۔۔
وَ اِنَّ عَلَیۡکُمْ لَحٰفِظِیۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾کِرَامًا کَاتِبِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾یَعْلَمُوۡنَ مَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿۱۲﴾
ترجمہ کنزالایمان: اور بے شک تم پر کچھ نگہبان ہیں معزز لکھنے والے ،جانتے ہیں جو کچھ تم کرو۔''( پ۳۰۔الانفطار۱۰،۱۱،۱۲) جبکہ سورہ قۤ میں ارشاد فرمایا،
اِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیۡنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیۡدٌ ﴿۱۷﴾مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿۱۸﴾
ترجمہ کنزالایمان: جب اس سے لیتے ہیں دو لینے والے ،ایک دہنے بیٹھا اور ایک بائیں ، کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو ۔''(پ۲۶. قۤ۱۷،۱۸) اور سورۃ الطارق میں فرمایا ،۔۔۔۔۔۔
'' اِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْھَا حَافِظٌ
.ترجمہ کنزالایمان: کوئی جان ایسی نہیں جس پر نگہبان نہ ہو ۔''(پ۳۰۔الطارق ۴) امام فخر الدین رازی علیہ الرحمۃاس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ،''نگہبان