Brailvi Books

فکرِ مدینہ
15 - 166
الحمدللہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی سید المرسلین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
ۤۤ پیارے اسلامی بھائیو!

        اللہ عزوجل کا ایک صفاتی نام حکیم (یعنی حکمت والا)بھی ہے اور اُس حکیم(عزوجل) کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا، چاہے وہ حکمت ہمیں معلوم ہویانہ ہو ۔ لہذا! اللہ تعالیٰ کا ہمیں یہ زندگی عطا فرمانا اور ایک مخصوص مدت گزرنے پرہماری موت کاواقع ہوجانا بھی خالی از حکمت نہیں ہے ۔چنانچہ سورہ مُلک میں ارشاد فرمایا،
الَّذِیۡ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوۃَ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ؕ
 ترجمہ کنزالایمان : وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ(یعنی آزمائش) ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے ۔(پ ۲۹،الملک :۲)

     اوریہ بھی یاد رکھئے کہ اس حیاتِ فانی میں کیا جانے والا ہماراہر عمل اللہ عزوجل دیکھ رہا ہے ،چاہے وہ عمل نیکی پر مشتمل ہویابرائی پر ،۔۔۔۔۔۔اس عمل کا تعلق ظاہر سے ہویاباطن سے،۔۔۔۔۔۔اس عمل کو ہم نے چھپ کرتنہائی میں کیا ہویا لوگوں کے درمیان،۔۔۔۔۔۔ دن کے اجالے میں کیا ہویارات کی تاریکی چھا جانے کے بعد، ۔۔۔۔۔۔کوئی دوسرا اس عمل پر مطلع ہویانہ ہو، ۔۔۔۔۔۔اوروہ عمل ہمیں یاد ہویانہ ہو۔ ۔۔۔۔۔۔

    جیساکہ سورہ نساء میں ارشاد ہوتا ہے،
'' فَاِنَّ اللہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا۔
ترجمہ کنزالایمان : تو اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ۔(پ ۵.النساء :۱۲۸)
Flag Counter