Brailvi Books

فکرِ مدینہ
158 - 166
درکار ہے ۔ قوی گمان ہے کہ ان ہی میں سے کوئی بھی آگے بڑھ کر آپ سے ملاقات کرے ،جس کے نتیجے میں آپ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی افادیت کے مزید قائل ہوجائیں اور آپ بھی یہ مدنی مقصد لے کر گھر لوٹیں کہ،''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شاء اللہ عزوجل '' 

    محترم اسلامی بھائیو!جس مدنی مقصد کو آپ نے اجتماع میں شرکت کی برکت سے اپنایا تھا اس مقصد کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کہ اپنی اصلاح کے لئے مدنی انعامات (جن کا ذکر پہلے ہوچکا ہے )پر عمل کریں اور اس کا کارڈ پر کر کے ہر ماہ کی پہلی جمعرات کو اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ 

     اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے سفر کرنے والے'' مدنی قافلوں ''میں شرکت کرنا بے حدضروری ہے ۔ اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے گھر والوں اور فکرِآخرت سے غافل کردینے والے دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم ان قافلوں میں سفر کریں گے تو ان قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ،ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ،دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خدا کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے۔

    محترم اسلامی بھائیو!ان قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فحش کلامی اور