Brailvi Books

فکرِ مدینہ
157 - 166
صحبت اختیار کریگا جن کے دل فکر ِ مدینہ سے معمور ہوں، وہ دن رات اخروی کامیابی کے لئے اپنی اصلاح کی کوشش میں مصروف رہیں ، ان کی آنکھیں اللہ تعالیٰ کے ڈر سے روئیں تو یقینی طور پر یہی کیفیات اس شخص کے دل میں بھی سرایت کر جائیں گی ۔ ان شاء اللہ عزوجل 

    رہا یہ سوال کہ فی زمانہ ایسی صحبتیں کہاں مل سکتی ہے تو آپ سے گزارش ہے کہ اس سوا ل کا جواب حاصل کرنے کے لئے آپ ان گزارشات پر عمل فرمائیے،

     اپنے شہر میں جمعرات کے دن ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کریں ۔(اسلامی بہنیں اپنے اپنے شہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت فرمائیں۔) جہاں پر ہونے والی تلاوتِ قرآن، اصلاحی بیان، اجتماعی طور پر کی جانے والی فکر ِ مدینہ اور ذکرُاللہ عزوجل اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ کی جانے والی دعائیں، سرور ِ عالم اکی خدمت میں پیش کیا جانے والے درود وسلام، پھرسنتیں سیکھنے اور دعائیں یاد کروانے کے حلقے وغیرہ، یہ سب کچھ آپ کے دل ودماغ میں انقلاب برپا کر دے گا ۔ اس کے علاوہ وہاں پر آپ کو اس گئے گزرے دور میں بھی ہزاروں ایسے اسلامی بھائی ملیں گے جو سرکار ِ دو عالم اکی سنتوں کی چلتی پھرتی تصویر ہیں ۔ ان کی حیاء سے جھکی ہوئی نگاہیں ، سنت کے مطابق بدن پر سفید لباس اورسر پر زلفیں نیز گنبد ِ خضریٰ کی یاد دلا دینے والا سبز سبزعمامہ، چہرے پر شریعت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی ،بقدرِ ضرورت گفتگو کا باادب انداز ،خوش اخلاقی کا نمایاں وصف اورکردار کی پاکیزگی آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ مجھے سفرِ آخرت کی کامیابی کے لئے ایسا ہی مدنی ماحول