الحمدللہ عزوجل! زیرنظر کتاب ''فکر ِمدینہ مع ٤١ حکایاتِ عطاریہ ''
شہزادہ عطارحاجی محمد بلال رضا عطاری مدظلہ العالی کی جانب سے آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے ۔اس کتاب میں فکر ِمدینہ (یعنی محاسبے) کی ضرورت ، اسکی اہمیت ، اس کے فوائداور بزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے''131'' واقعات کو جمع کیا گیا ہے جس میں بانی دعوتِ اسلامی امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے ٤١ واقعات بھی شامل ہیں نیز مختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے ۔
اس کتاب کو مرتب کرنے کی سعادت دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ اصلاحی کتب نے حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگون کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔