دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں' اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔مدنی انعامات کے سلسلے میں درکار وضاحت کے لئے ''مدنی گلدستہ ''نامی کتاب اوررسالہ ''مدنی تحفہ'' بھی مکتبۃ المدینہ سے حاصل فرمالیں ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ امام غزالی ص کی نصیحت کے مطابق روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔
فکر ِ مدینہ کا طریقہ :
محترم اسلامی بھائیو! یوں توماقبل تقسیم کے اعتبار سے ہمیں ہر لمحہ فکر ِ مدینہ میں مشغول رہنا چاہیے لیکن فکر ِمدینہ کی برکات کامل طور پر حاصل کرنے کے لئے روزانہ سونے سے پہلے یاکوئی اور وقت مقرر کر کے گھر وغیرہ کے کسی کمرے میں تنہا...یا... ایسی جگہ جہاں پر مکمل خاموشی ہو،آنکھیں بند کر کے سر جھکائے کم از کم بارہ منٹ فکر ِ مدینہ کرنے کی عادت بنائیں ، اور پھر مدنی انعامات کا کارڈ پُر کریں(یہ بھی ایک مدنی انعام ہے )۔
''فکر مدینہ ''کرنے میں آسانی کی خاطر اس کی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں ،