آسانی کے حصول کے لئے حضرت سیدنا امام محمد غزالی عزوجل مشورہ دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ''ہر شخص کے پاس ایک کاپی ہونی چاہیے ، جس پر ہلاکت میں ڈالنے والے امور اور نجات دینے والی تمام صفات کا ذکر ہو نیز تمام گناہوں اور عبادت کا بھی تذکرہ ہو اور وہ روزانہ اس کی مدد سے اپنا محاسبہ کرے ۔''
(احیاء العلوم، کتاب التفکر ، ج ۵، ص ۱۷۱)
اس کے علاوہ یہ سنتِ فاروقی بھی ہے جیسا کہ پچھلے صفحات میں یہ روایت منقول ہے کہ حضرت سَیِّدُنا عمرفاروق ص کے پاس ایک رجسٹر تھا جس میں وہ اپنے ہفتہ واراعمال لکھا کرتے تھے ۔ جب جمعہ کا دن آتا تو وہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے تھے۔''
(درۃ الناصحین ،المجلس الخامس والستون ،ص۲۹۳)
اس لئے ہمیں اپنے مطلوبہ اعمال کی فہرست روزمرہ ، ہفتہ وار ،ماہانہ اور سالانہ اعتبار سے بنا لینی چاہیے پھر اس پر امام غزالی ص کے مشورے کے مطابق نشانات لگانا چاہيے ۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہر شخص ایسی فہرست مرتب کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا جو اس کی دنیا وآخرت کو بہتر بنانے کے امور پر مشتمل ہو، لہذا میرا مشورہ ہے کہ آپ پہلی فرصت میں امیر ِ اہل ِ سنت ، بانی ئ دعوتِ اسلامی ،شیخ ِ طریقت ، عالمِ ِباعمل ،یادگار ِ اسلاف حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات کا کارڈ حاصل کر لیں (اسلامی بھائیوں کے لئے 72 ،اسلامی بہنوں کے لئے 63،اسکولز، کالجز اورجامعات کے طلباء کے لئے 92،طالبات کے لئے83، اور مدرسۃ المدینہ کے مدنی منّوں کے لئے40مدنی انعاماتہیں ۔) ، یہ کارڈ آپ کو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے بآسانی ہدیۃً مل جائے گا ،اس کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد آپ اس نتیجے پرپہنچیں گے کہ یہ