Brailvi Books

فکرِ مدینہ
116 - 166
بے وقوفی ہے سامنے والے کی توجہ دلانے کی بَرَکت سے اپنی اصلاح کی سعی کرے۔ امام محمد غزالی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ دشمن کی طرف سے تنقید میں اصلاح کا پہلو غالب ہے۔ کیونکہ تنقید اگر دوست کی طرف سے ہوگی تو وہ رعایت کریگا۔ اسی طرح حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا دوست وہ ہے جو مجھے میرے عیب بتائے اور جو میری منہ پر تعریف کرے وہ میرا دشمن ہے۔''

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (31) اصلاح باطن کیلئے ''فکر ِمدینہ''
    اصلاح ِ باطن کے لئے ''فکر ِ مدینہ ''کی ترغیب دیتے ہوئے امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی ارشاد فرماتے ہیں کہ'' باطن کی اصلاح کے لئے ضروری ہے کہ ہمارا ذہن بن جائے کہ اللہ عزوجل ہمیں دیکھ رہا ہے۔اس ضمن میں یہ کلمات لکھ کر اپنی دکان یا گھر میں اپنے سامنے کی طرف چسپاں کرليں اور وقتاً فوقتاً ان کو دیکھ کر پڑھ لیں۔ ان شاءَ اللہ عزوجل قلب میں گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے الفت پیدا ہوگی۔        

        اَللہُ مَعِیَ        (اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہے۔)

        اَللہُ نَاظِرٌ اِلَیَّ    ( اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہاہے۔)

        اَللہُ شَاہِدِی    ( اللہ تعالیٰ میرا گواہ ہے۔)

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (32) خوشبو لگاتے وقت ''فکر ِمدینہ''
    ایک مرتبہ امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے خوشبو استعمال فرمانے کیلئے عطر کی
Flag Counter