Brailvi Books

فکرِ مدینہ
112 - 166
شہرت ہی کی تلاش رہتی ہے۔ یہ بے حد مہلک مرض ہے مگر اب اس کی طرف لوگوں کی توجہ ہی نہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب ، منزہ عن العیوب صلَّی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے ، ''دو بھوکے بھیڑئے جنہیں بکریوں میں چھوڑ دیاجائے وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال و مرتبہ کا لالچ انسان کے دین کو نقصان پہنچاتا ہے ۔''(ترمذی شریف ج ۴ ص ۱۶۶)    (فیضان رمضان ۳۸۴)

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
(24) وقت سے متعلق '' فکر ِمدینہ''
     دسمبر 2002؁ء میں راجپوتانہ ا َسپتال(حیدرآباد، باب الاسلام سندھ) میں آپکا آپریشن تھا۔ آپ نے آپریشن تھیٹر میں جانے کیلئے لباس پہن لیا، مگر پھر اطّلاع ملی کہ ابھی ایک گھنٹہ مزید تاخیر ہوگی۔آپ سے عرض کی گئی کہ کچھ دیر آرام فرمالیجئے ،مگرآپ نے ارشاد فرمایا،'' وقت کم ہے اور کام بہت زیادہ ہے ۔''یہ فرماکر آپ اپنے دینی کام میں مصروف ہوگئے۔

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (25) وقتِ آپریشن نماز کے بارے میں ''فکر ِمدینہ''
    امیر اہلسنت دامت برکا تہم العا لیہ ڈاکٹروں کے مشورے پر آپریشن کیلئے حیدرآبادتشریف لائے توآپ ہی کے مطالبے پر نمازِ عشاء کے بعد کا وقت طے کیا گیاتاکہ آپ کی کوئی نماز قضاء نہ ہونے پائے۔

     OPERATION سے قبل دونوں ہاتھTABLEکی SIDESمیں
Flag Counter