Brailvi Books

فکرِ مدینہ
109 - 166
جائے۔ یا حافظ مَدَنی منے کی دینی ترقی کیلئے سب کو اکٹھا کرنے کے بجائے بزرگوں کی بارگاہوں میں پیش کرکے عمر بھر قرآن پاک یاد رہنے اور اس پر عمل کرنے کی دعائیں لی جائیں تو ان شاء اللہ عزوجل اس میں برکتیں زیادہ ہوں گی۔ 

    الحاصل اچھی طرح غور کرلینا چاہے کہ ہم جو تقریب کرنے جارہے ہیں اس میں ہماری آخرت کا کتنا فائدہ ہے ؟اگر آپکا دل واقعی مطمئن ہے کہ حفظ قرآن کی خوشی کی تقریب سے مقصود نمائش نہیں اور یہ بھی یقین ہے کہ مَدَنی منے کو ریاکاری کا کوئی خطرہ نہیں یعنی آپ اس کو اخلاص کی اعلیٰ تربیت دے چکے ہیں تو بے شک تقریب کیجئے۔اللہ عزوجل قبول فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم

    (فیضان رمضان ص۳۷۷)

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (22) کبیرہ گناہوں سے متعلق ''فکر ِمدینہ''
    امیرِ اہل ِسنت دامت برکاتھم العالیہ باب المدینہ کراچی میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر ۹ شوال المکرم ۱۴۲۲؁ ھ کو موجود تھے ۔کھانے کے وقت دستر خوان پر صاحب ِخانہ کا منا اور چھوٹی منی بھی ساتھ ہی شامل ہوگئے۔ ان دونوں نے کھانے کے دوران کچھ بچکانا حرکتیں کیں ۔ جن کو دیکھ کر آپ حسب ِ معمول ''فکر ِ مدینہ ''میں مشغول ہوگئے ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ

    '' ان دونوں نے مجھے حرص و طمع، بے جا لڑائی ، آبروریزی، بے صبری، چغلی، حسد، حب جاہ ،ریاکاری ، مصیبت کا بے ضرورت تذکرہ اور فضول گوئی وغیرہ سے متعلق خوب درس دیا۔
Flag Counter