Brailvi Books

فکرِ مدینہ
106 - 166
رقّت طاری ہوئی اور آپ پر خوف خداعزوجل کا اسقدر غلبہ ہواکہ آپ نے بالکل خاموشی اختیار فرمالی اور بے قرار رہنے لگے ۔

    ( کچھ عرصہ گزرنے کے بعد) آپ نے فرمایا کہ'' اس کیفیت کے باعث میں نے محسوس کیا کہ ہمارے بزرگان دین رحمھم اللہ خوف خدا عزوجل میں کس طرح لرزاں و ترساں رہا کرتے تھے ، اب میں کھانا بھی کھارہاہوں ، سو بھی رہا ہوں، مگر ایسا لگتا ہے کہ کھانے کی لذَّتیں اورسونے کا لطف جاتا رہاہے ، اب کسی چیز میں مزہ نہیں آرہا، ایسا لگتا ہے جیسے کوئی غم لگ گیا ہے۔''(یہی وجہ ہے کہ) اکثر آپ کوکمرے میں تنہا مُناجات کرتے اورروتے ہوئے دیکھا گیا۔

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (18) غیبت سے متعلق'' فکر ِمدینہ''
    شیخ ِ طریقت امیرِ اہل ِ سنت دامت برکاتھم العالیہ نے غیبت کے حوالے سے زبان کی حفاظت کے بارے میں فکر ِمدینہ کرتے ہوئے ایک کارڈ مرتب فرمایا ہے جو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔اس کارڈ کی پشت پر غیبت سے بچنے کا ایک حکمت بھرا منفرد مَدَنی طریقہ بھی درج فرمادیا جس کی نقل نیچے موجود ہے۔ان دومَدَنی نسخوں کے ذریعے سارے معاشرے میں تباہی مچانے والے غیبت کے سیلاب کے سامنے ایک مضبوط بند باندھ کر اسکی تباہ کاریوں میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل
Flag Counter