Brailvi Books

فکرِ مدینہ
103 - 166
صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم میں دعوت عرض کی ہے،دیکھئے اب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کب کرم فرماتے ہیں اور تشریف لاتے ہیں۔ اس فکرِمدینہ کی بَرَکت سے شادی کی تقریب (جو انسان کو عموماًغفلت میں مبتلا کردیتی ہے )پُر سوز انداز میں گزارنے کی سعادت حاصل ہوئی ۔

(اللہ عزوجل کی اِن پر رحمت ہو..ا ور.. اِن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم )
 (14) نگاہوں کی حفاظت کیلئے'' فکر ِمدینہ''
    ایک مرتبہ عرب امارات سے باب المدینہ(کراچی) تشریف لانے سے قبل امیرِ اہل ِ سنت مدظلہ العالی نے نگاہ کی حفاظت سے متعلق فکر ِ مدینہ اور خوفِ خدا عزوجل میں ڈوبی ہوئی ایک E.Mail اپنے شہزادے حاجی احمد عبید رضا مدظلہ العالی کو بھیجی،جس کا کچھ حصہ پیش خدمت ہے۔

    ''ان شاء اللہ عزوجل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب P.I.A کے ذریعے رات تقریباً ۱۲ بجے روانگی ہے اور ان شاء اللہ عزوجل رات کے تین بجے باب المدینہ مطار(یعنی ائیرپورٹ) پر اتر جائیں گے۔ چونکہ مطار(یعنی ائیر پورٹ) پر بے پردہ عورتوں سے بھر ا پُراگندا سا ماحول ہوتا ہے، اس لئے ذہن یہ بن رہا ہے کہ میں کسی کو بھی مطار(ائیر پورٹ) آنے کا نہ کہوں کہ کہیں میرے کہنے کے سبب وہ آئیں اور بدنگاہیوں سے نہ بچ پائيں اورآخرت میں مجھے بھی اسکاکہیں حساب نہ دینا پڑجائے کہ'' تُو جب حالات سے واقف تھا کہ جب ہر ایک آنکھوں کا قفل مدینہ نہیں لگاپارہا تھاتو اپنے نفس کو خوش کرنے کیلئے لوگوں کو مطار(ائیر پورٹ) پر کیوں جمع کرتا رہا؟''آہ ! حساب کے سامنے کی تاب نہیں، میں نے سارے گناہوں سے بار بار توبہ کی ہے ، آپ کوگواہ رکھ کر
Flag Counter