(وَاذْکُرُوا اللہَ کَثِیْرًا لَّعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ)
''دعا بہت مانگو اورمجھ کو اپنی مصیبت کے وقت یاد کرو تاکہ بلاء سے نجات پاؤ۔''
فَلَنِعْمَ الْمُجِیۡبُوۡنَ)
''ہم کیا اچھے قبول کرنے والے ہیں۔''
( ادْعُوۡنِیۡۤ اَسْتَجِبْ لَکُمْ ؕ)
''مجھ سے دعا مانگو میں قبول فرماؤں۔''
پس یقین سمجھ کہ وہ تجھے اپنے دَر سے محروم نہیں کریگا اور اپنے وعدے کو وَفا فرمائے گا وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتاہے:
(وَاَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْھَرْ)
آپ کس طرح اپنے خوانِ کرم سے دور کرے گا بلکہ وہ تجھ پر نظرِ کرم رکھتاہے کہ تیری دعاکے قبول کرنے میں دیر کرتاہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 ''صحیح مسلم''، کتاب الذکر والدعاء، باب بیان أنہ یستجاب للداعي ما لم یعجل۔۔۔ إلخ، الحدیث: ۲۷۳۵، ص۱۴۶۳۔