جَعَلَنَا اللہُ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ وَحَشَرْنَا فِیْھِمْ بِمَنِّہٖ، آمین۔o)(2)
ادب ۴۱: ساتھ ہی والدین ومشائخ کیلئے بھی ضرور دعا کرے ماں باپ مُوجبِ حیاتِ ظاہری ہیں۔
قال الرضاء: اورمشائخ باعث ِحیاتِ باطنی، باپ پدرِ آب وگِل ہے اور پیر واستاذ پدرِ روح ودِل۔(3)
ع ذ ا أبو الروح لا أبو النطف.(4)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 ترجمہ کنزلایمان: ''اور زمین والوں کیلئے معافی مانگتے ہیں۔'' (پ۲۵، الشورٰی: ۵)
2اللہ عزوجل ہمیں مسلمان رکھے اور اپنے کرم سے ان ہی کے ساتھ ھمارا حشر فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم !
3اپنی دعامیں والدین کے ساتھ ساتھ اپنے پیر ومرشد اور اپنے اساتذہ کیلئے بھی دعا کرے کیونکہ والدین تو جسمانی زندگی کا سبب ہیں اور یہ حضرات روحانی زندگی کا ذریعہ ہیں۔
4 پیر واستاد روح کے باپ ہیں نہ کہ جسم کے۔