''الٰہی!اُمتِ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر عام رحمت فرما۔''
اور امام مستغفری کی حدیث میں یہ لفظ ہیں:
((اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّۃِ مُحَمَّدٍ مَغْفِرَۃً عَامَّۃً))''(3)
''الٰہی! اُمتِ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عام مغفرت فرما۔''
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں آیا: ''جو تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے استغفار کرے بنی آدم کے جتنے بچے پیدا ہوں سب اس کے لیے استغفار کریں یہاں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1اس حدیث کوبھی امام طبرانی نے ''معجم کبیر'' میں بسندِ حسن حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔
''مجمع الزوائد''، کتاب التوبۃ، باب الاستغفا رللمؤمنین والمؤمنات، الحدیث: ۱۷۶۰۰، ج۱۰، ص۳۵۲، (بحوالہ طبرانی).
2''الکامل'' لابن عدي، ج۵، ص۵۰۶.
3 ''ردّ المحتار''، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، مطلب: في الدعاء بغیر العربیۃ، ج۲، ص۲۸۶.