''فِي الدُّنْیَا حَسَنَۃً''
اور حسناتِ دین، کہ مُورثِ حسنہ آخرت ہیں سب دنیا ہی میں ملتے ہیں تو کلمہ جامِعہ ہے نہ کہ صرف حسنات دُنیویہ سے خاص۔) o (3)
ادب ۲۹: دعا میں نہایت عاجزی واِلحاح کرے (یعنی گریہ وزاری کرے)۔ ؎
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 ترجمہ کنزالایمان: ''اے رب ھمارے! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے ۔ ''
(پ۲، البقرۃ: ۲۰۱)
2 جب دعا مانگے آخرت کی حاجات کو پہلے ذکر کرے کیونکہ اہم کام پہلے ذکر کیا جاتا ہے ترجمہ کریمہ میں:(فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً) کے الفاظ پہلے آئیں ہیں یہ ھماری بات کے مُخا لِف نہیں کیونکہ''حسنہ دنیا''سے وہ نیکیاں مراد لے سکتے ہیں جو آخرت میں فائدہ دیں، مزید یہ کہ زمانہ کے لحاظ سے دنیا کا پہلے ذکر کرنا ھمارے قول کے خلاف نہیں۔ اس بات کی تفصیل خود اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قال الرضاء کہہ کر فرما رہے ہیں۔
3 یعنی نیکیاں ،آخرت کی بھلائیوں کا سبب ہیں اور یہ دنیا ہی میں ملتی ہیں لہذا یہ کلمہ ''فِي الدُّنْیَا حَسَنَۃً'' دنیا وآخرت کی بھلائیوں کو شامل ہوا نہ کہ صرف دنیوی بھلائیوں کو۔