Brailvi Books

فضائلِ دعا
69 - 322
    قال الرضاء: بلکہ بیہقی وابو الشیخ سیدنا علی کرَّمَ اللہ تعالیٰ وجہہ سے راوی حضور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((الدعاء محجوب عن اللہ حتی یصلّی علی محمّد وأہل بیتہ)).(1)
    ''دعا اللہ تعالیٰ سے حجاب میں ہے جب تک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت پر دُرود نہ بھیجی جائے۔'')o

    اے عزیز!دعا طائر ہے اور دُرود شہپر، طائر بے پَر کیا اُڑ سکتاہے!(2)

    ادب ۱۸: اب کہ مانگنے کا وقت آیا، تصورِ عظمت وجلالِ اِلٰہی میں ڈوب جائے (یعنی:اللہ تعالیٰ کی عظمت وشان کے تصور میں گم ہوجائے)۔ 

    قال الرضاء: اگر اس مبارک تصور نے وہ غلبہ کیا کہ زبان بند ہو گئی تو سبحان اللہ! یہ خاموشی ہزار عرض سے زیادہ کام دے گی ورنہ اس قدر تو ضرور کہ مُورِثِ حیا واَدب وخضوع وخشوع ہوگا(یعنی یہ زبان کا خاموش ہونا حیا وادب اورظاہر وباطن سے اس کی بارگاہ میں حاضری کا باعث ہوگا)کہ یہی روحِ دُعا ہے دُعا بے اِس کے تنِ بے جان (بے جان جسم)اورتنِ بے جان سے اُمید جہالت۔ )o
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1 ''کنز العمال''، کتاب الأذکار، الحدیث: ۳۲۱۲، ج۱، الجزء الثاني، ص۳۵،(بحوالہ ابوالشیخ).

و ''شعب الإیمان''، باب في تعظیم النبي صلی اللہ تعالی علیہ وسلم وإجلالہ وتوقیرہ، الحدیث: ۱۵۷۶، ج۲، ص۲۱۶، بتصرف قلیل.

2 پرندے کے بازو کا سب سے بڑا پَرکہ جس کے بغیر کوئی پرندہ پرواز نہیں کرسکتااسے شَہپر کہا جاتا ہے۔ یعنی دعا ایک پرندہ اور درود پاک اسکے شہپر کی مانندہے لہٰذا ایسا پرندہ جس کا شہپر ہی نہ ہو وہ کیا اُڑے گا ایسے ہی وہ دعا جو دُرود پاک سے خالی ہو کیونکر مقبول ہوسکتی ہے!۔
Flag Counter